جیکب آباد ، جمس ڈائریکٹر ٹگڑ کی غیر قانونی تقرری کے خلاف ہائی کورٹ میں شہری کی درخواست دائر

ِڈائریکٹر جمس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری ،2فروری کو ہائی کورٹ لاڑکانہ نے طلب کر لیا

جمعہ 21 جنوری 2022 23:04

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2022ء) جیکب آباد کے جمس ڈائریکٹر ٹگڑ کی غیر قانونی تقرری کے خلاف ہائی کورٹ میں شہری کی درخواست دائر،ڈائریکٹر جمس سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری ،2فروری کو ہائی کورٹ لاڑکانہ نے طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میںڈائریکٹر عبدالوحد ٹگڑ کی غیر قانونی تقرری کے خلاف شہر ی عبدالحئی سومرو ،حماد اللہ انصاری کی جانب سے ہائی کورٹ لاڑکانہ میںدرخواست دائر کی گئی ہے جس پر ہائی کورٹ لاڑکانہ نے ڈائریکٹر جمس ،چیف سیکریٹری سندھ،سیکریٹری صحت ،جمس کے بورڈ آگ گورننس کی چئیر مین اور یگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2فروری کو طلب کر لیا ہے ،اس سلسلے میں شہری کے وکیل زاہد سومرو نے بتایا کہ عبدالواحد ٹگڑ کی جمس میں ڈائریکٹر کے طور پر تقرری جمس ایکٹ کے خلاف ہے اور غیر قانونی ہے ٹگڑ جمس پر تین سال سے قابض ہے جو جمس کو بہتر بنائے کے بجائے تباہ کرنے کا ذمہ دار ہے ،جمس میں ایمرجنسی سمیت دیگر شعبے غیر فعال ہیں مریضو ں غیر معیاری ادویات دینے کی شکایات ہیں ،فنڈس کی لوٹما رکرکے جیبیں بھری جا رہی ہیں جمس میںسہولیات کا فقدان ہے ،جمس کو بچاکر اہل اور سند یافتہ تجرہ کار ڈائریکٹر مقرر کیا جائے تاکہ جمس جیسا بڑا ادارہ تباہی سے بچ سکے اور دور دراز سے آنے والے مریضو ں کو بلا امتیاز بغیر کسی سفارش کے علاج ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں