جیکب آباد ،ماڈل کورٹ نے منشیات کیس میں مجرم کو عمر قید ، پانچ لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی

جمعرات 26 مئی 2022 15:00

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) جیکب آباد کی ماڈل کورٹ نے منشیات کیس میں مجرم کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزاسنا دی۔

(جاری ہے)

جیکب آباد کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج ذوالفقار علی شیخ کی عدالت نے 107 کلو منشیات چرس رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر کوئٹہ کے رہائشی مجرم جمع خان بروہی کو عمر قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔ جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں مجرم کو مزید ایک سال قید کاٹنا ہو گی۔ یاد رہے کہ مجرم جمع بروہی کو سی آئی اے پولیس نے جنوری 2021 میں ممل صدر تھانے کی حدود ممل پھاٹک کے قریب107 کلو چرس سمیت گرفتار کر کے کیس داخل کیا تھا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں