جے یو آئی نے ضلع جیکب آباد میں پی ایس ٹی کی 8 سالوں سے خالی سیٹوں میں فوری طور پر بھرتی کرنے کا مطالبہ کردیا

جمعہ 27 مئی 2022 20:13

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) جے یو آئی نے ضلع جیکب آباد میں پی ایس ٹی کی 8 سالوں سے خالی سیٹوں میں فوری طور پر بھرتی کرنے کا مطالبہ کردیا ، جیکب آباد ضلع کی 135سیٹیں دوسرے ضلع منتقل کرنے پر احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام ضلع جیکب آباد کے امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہا ہے کہ جیکب آباد ضلع میں 8 سالوں سے پرائمری اسکول ٹیچرس کی بھرتی نہیں کی گئیں صرف پروموشن ہوئے ہیںمتعدد ریٹائرڈ اور فوت بھی ہوئے ہیں اس لیے 8 سالوں سے خالی پی ایس ٹی سمیت تمام شعبوں میں فوراً بھرتی کرکے روزگار فراہم کیا جائے ، انہو ں نے کہا کہ جیکب آباد ضلع کی بڑی تحصیل ٹھل کی پی ایس ٹی کی 135 سیٹیں دوسرے ضلع تنگوانی منتقل کرنا ذیادتی ہے یہ کہاں کا قانون ہے کہ ایک ضلع کی ٹیچرز کی سیٹیں دوسرے ضلع کو دی جائیں، ٹھل کی پی ایس ٹی کی 135سیٹس واپس ٹھل کو دی جائیں جبکہ تنگوانی کے نوجوانوں کے لئے الگ نوکریوں کے مواقع فراہم کئے جائیں یہ ٹھل کے حق پر ڈاکہ ہے جو کسی صورت قبول نہیںانہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مطالبے پر یوسی وائز نوکریوں کی ترجیحات فراہم کرکے عوام میں پھیلی بے چینی دور کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں