جیکب آباد ، گدھا گاڑی کی ٹکر میںخاتون فوت ،شوہر زخمی ،دو بچیاں محفوظ رہی

ہفتہ 28 مئی 2022 18:34

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) جیکب آباد میں گدھا گاڑی کی ٹکر میںخاتون جاںبحق جبکہ شوہر زخمیہوگیا ،دو بچیاں محفوظ رہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبا دکے مولادا د تھانے کی حدود گڑھی خیرو جیکب آباد روڈ پر موٹر سائیکل اور گدھا گاڑی میں تصادم کے نتیجے میںقصبہ عبدالرحمن مغیری کی 40سالہ وڈیری موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ شوہر خان محمد مغیری زخمی ہو گیا اور دو معصوم بچیاں محفوظ رہی ،اطلاع پر جائے وقوعہ پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا حدود کی پولیس کے مطابق گدھا گاڑی کو چلانے والے سمیت تحویل میں لیا ہے مدعی کے آنے پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں