جیکب آباد،بلدیاتی انتخابات کے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ،گنتی کا عمل شروع

اتوار 26 جون 2022 20:50

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) جیکب آباد میں میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا ہے۔پولنگ اسٹیشنوں پر گنتی کا عمل جاری ہے، پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر وقفے کے 5بجے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع بھر میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں پولنگ کا عمل ختم ہوگیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع کردیا گیا ہے،ضلع بھر میں مجموعی طور امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے باوجود کچھ پولنگ اسٹیشنوں پر جھگڑوں کے واقعات پیش آئے جس میں 35 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔\378

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں