جیکب آباد کے ماتمی جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کا ڈی سی اور ایس ایس پی کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

جمعہ 5 اگست 2022 22:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2022ء) جیکب آباد کے ماتمی جلوسوں کے روٹس اور امام بارگاہوں کا ڈی سی اور ایس ایس پی کا دورہ انتظامات کا جائزہ لیا ، شیعہ رہنمائوں سے ملاقاتیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ اور ڈی سی محمد یوسف شیخ نے گزشتہ روز جیکب آباد میں ماتمی جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا، انہوں نے شیعہ رہنمائوں سے ملاقات بھی کیں، اس موقع پر ایس ایس پی ڈاکٹر سٴْمیر نور چنہ نے کہا کہ ضلع کے تمام ایس ڈی پی اوز حفاظتی و انتظامی اقدامات کی مسلسل ہر طرح سے نگرانی کر رہے ہیں جبکہ ایس ایچ اوز متعلقہ ڈپلائمنٹ کی چیکنگ اور ملحقہ علاقوں میں پیٹرولنگ کر رہے ہیںاسکے علاوہ امام بارگاہوں کے اطراف میں پولیس موٹر سائیکلوں پر گشت بھی کر رہی ہے، دوران جلوس گلیوں کو خاردار تاروں سے سیل کیا گیا ہے اور ہر گلی میں پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے، شہری پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں اور مشکوک افراد کی نقل و حرکت سے متعلق فوراً قریبی پولیس یا متعلقہ تھانے پر اطلاع دیں،پولیس کنٹرول روم کے علاوہ ڈی سی کے کنٹرول روم سمیت پولیس ایمرجنسی نمبر 15پر ہر وقت عملہ الرٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں