جیکب آباد،قرض کی معمولی رقم پرایک سال قبل ہونے والے قتل کا جرگہ،ملزمان پر ایک کروڑ56 لاکھ جرمانہ،9لاکھ مقتول کے والد کو موقع پر دیئے گئے، ساڑھے 20 لاکھ معاف

ہفتہ 6 اگست 2022 16:52

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) قرض کی معمولی رقم پرایک سال قبل ہونے والے قتل کا جرگہ،ملزمان پر ایک کروڑ56 لاکھ جرمانہ،9لاکھ مقتول کے والد کو موقع پر دیئے گئے، ساڑھے 20 لاکھ معاف۔ جیکب آباد کے قریب کریم بخش تھانہ کی حدودو گاؤں کریم بخش میں ایک سال قبل پانچ ہزار روپے قرض کی رقم لینے پر اپنے ہی چچازاد بھائیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے غلام مرتضیٰ ولد حافظ تاج محمد بنگلانی کے قتل کا جرگہ مقدم ولی محمد بنگلانی،سید شفیق احمد شاہ امروٹ شریف، حافظ نور خان بنگلانی،شاہ مراد بنگلانی،حاجی لیاقت علی بنگلانی، جاوید احمد بنگلانی کی نگرانی میں ہوا جس میں ملزمان دلمراد بنگلانی، اقبال بنگلانی، صدام بنگلانی سمیت دیگر اور مقتول کے والد حافظ تاج محمد بنگلانی، نظام الدین بنگلانی اور دیگر نے اپنے اپنے بیانات پیش کیئے۔

(جاری ہے)

دونوں گروپوں کے موقف سننے کے بعد دلمراد بنگلانی پر ایک کروڑ چالیس لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا،جس کے مطابق قتل کا 16لاکھ،لاش کی تذلیل کا 30لاکھ،پہل کرنے کے 60لاکھ اور کیس ختم کرنے کے خرچے کے 50لاکھ رکھے گئے ۔مقتول کے والد حافظ تاج محمد کو 9لاکھ موقع پر ادا کئے گئے ۔جھولی اٹھانے پر ملزمان کو20لاکھ معاف کئے گئے۔ بقایا رقم چار قسطوں میں دلمراد بنگلانی کی جانب سے مقتول حافظ تاج محمد کے ورثاء کو ادا کی جائے گی جس کے بعد دونوں فریقین کو گلے ملوا کر شیرو شکر کیا گیا۔

اس موقع پر شہزادو بگٹی،فضل محمد اور بنگلانی برادری کی بڑی تعدادموجود تھی۔غلام مرتضیٰ کے قتل کا مقدمہ استاد دلمراد بنگلانی،اقبال،فخر الدین اور غلام محمد بنگلانی نامزد ہیں تین ملزمان جیکب آباد جیل میں قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں