جیکب آباد میں قومی امن کونسل کی جانب سے پاک فوج کے شہداء کی یاد میں تقریب

ہفتہ 6 اگست 2022 16:53

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2022ء) جیکب آباد میں قومی امن کونسل کی جانب سے پاک فوج کے شہداء کی یاد میں تقریب،بلوچستان میں امداد سرگرمیوں کے دوران شہید ہونے والوں کی لئے خصوصی دعا۔

(جاری ہے)

جیکب آباد میں قومی امن کونسل کی جانب سے شہداء پاک فوج کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیلی کاپٹرسانحہ میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ جنرل سرفراز احمد سومرو برگیڈیئر امجد حنیف، برگیڈیئر محمد خالد، میجر سعید احمد تنیو، میجر محمد طلہٰ ،منان نائیک، مدثر فیاض کی درجات بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کے بعد خصوصی دعا کی گئی۔

شہداء کی تصاویروں پر پھول نچھاور کرکے شمعیں روشن کی گئیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی چیئر مین راشد بلیدی،لاڑکانہ یونین آف جرنسلٹ ضلع جیکب آباد کے صدر عبدالرحمٰن آفریدی،غلام اصغر مغیری،زین العابدین بروہی،نوید ابڑو،ریحان منیر ڈومکی شعبا ن پتافی،خالد لہڑی،وارڈکونسلر دلمراد لاشاری،زاہد کھرل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ملک کی سرحدیں محفوظ ہیں اور ہم چین کی نیند سو سکتے ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں