جیکب آباد میں بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کے خلاف لاشاری محلہ کے مکینوں کا احتجاج

ہفتہ 6 اگست 2022 22:28

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2022ء) جیکب آباد میں بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ کے خلاف لاشاری محلہ کے مکینوں کا احتجاج ، ٹائر جلا کر قومی شاہراہ پر دھرنا ، سیپکو کے خلاف نعریبازی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے لاشاری محلہ اور غریب آباد محلہ کے مکینوں غضنفر رند، سمیر ٹالانی ، اصغر لاشاری اور شیعہ رہنما عادل بروہی کی قیادت میں قومی شاہراہ پر اقصیٰ مسجد کے قریب دھرنا دیکر روڈبلاک کر دیا گیا مظاہرین نے ٹائر جلاکر سیپکو کے خلاف سخت نعریبازی کی ، مظاہرین کاکہنا تھا کہ جیکب آباد میں سیپکو کی جانب سے بلاجواز لوڈشیڈنگ کی کی جا رہی ہے گرمی حبس اور بجلی کی بندش سے زندگی اجیرن ہو گئی ہے محرم کے مقدس مہینے میں بھی بلاجواز لوڈشیڈنگ سے سیپکو عملہ باز نہیںآیا کئی کئی گھنٹوں بجلی بند کرنا قابل افسوس ہے چیف سیپکو اس کا نوٹس لیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں