جیکب آباد،مبینہ مقابلے میں مار ے گئے صدام لاشاری کی سوشل میڈیا پر وائر آڈیو دو سال پرانی قرار

بدھ 31 مئی 2023 21:53

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2023ء) جیکب آباد پولیس کی جانب سے مبینہ مقابلے میں مار ے گئے صدام لاشاری کی سوشل میڈیا پر وائر آڈیو دو سال پرانی قرار دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سمیر نور چنہ نے اپنے پریس بیان میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے ٹھل کے رہائشی صدام لاشاری کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی آڈیو کو دوسال پرانی قرار دیتے ہوئے بتایاکہ آڈیو میں صدام ایس ایچ او بشیر مگسی کو ذکر کر رہا ہے جو کہ ٹھل کے اے سیکشن تھانہ پر23مارچ 2021سے 15جون 2021تک تعینات رہا ،26مئی کو غلام یاسین برڑو ست موٹر سائیکل اور فون میں ملوث ہے جس کا مقدمہ درج ہے جبکہ 29مئی کو آباد تھانے کی حدود میں واردات کے ارادے سے صدام اپنے تین ساتھیوں سمیت کھڑا تھا پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں صدام مارا گیا جبکہ صدام کے ساتھی فرار ہونے میںکامیاب ہو گئے جنکی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں،ملزم صدام ولد مغل لاشاری متعدد جرائم میں ملوث تھا جس میں موٹر سائیکل چھیننا، منشیات کی فروخت کے ساتھ ساتھ متعدد ملزمان کو اغوا برائے تاوان میں معاونت فراہم کرنا شامل ہے،صدام کے خلاف 2011سے لیکر ابتک 13مقدمات ہیں۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں