جیکب آبا، لاشاری برادری کا صدام لاشاری کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف طفیل احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 1 جون 2023 22:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جون2023ء) لاشاری برادری کی جانب سے صدام لاشاری کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف طفیل لاشاری کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،پولیس کے خلاف نعریبازی شہر کے راستوں پر مارچ پریس کلب کے سامنے دہرنا،عدالتی تحقیقات کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں لاشاری برادری کی جانب سے صدام لاشاری کے پولیس کی جانب سے ماورائے عدالت مبینہ قتل کے خلاف ایک احتجاجی جلوس طفیل لاشاری کی قیاد ت میں نکالا گیا جس میں برادری کے افراد نے بڑی تعداد میںشرکت کی مظاہرین نے شہر کے راستوں پر مارچ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف سخے نعریبازی کی اور پریس کلب کے سامنے دہرنا دیکر بیٹھ گئے جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی اس موقع پر مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد پولیس جعلی مقابلوں میں بے گناہوں کو قتل کررہی ہے شریف شہریوں کو تنگ کیا جا رہا ہے ،پولیس زیادتیوں اور بدامنی کی وجہ سے شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں ،شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر پولیس نے رشوت خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے آئی جی سندھ اسکا نوٹس لیں ،صدام لاشاری کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جیکب آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے صدام لاشار ی کے واقع کی تحقیقات کے لئے دو ایس ایس پیز کی سربراہی میں کمیٹی قائم تین روز میں ڈی آئی جی کا رپورٹ دینے کا حکم تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میںمبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے صدام لاشاری کے معاملے کا آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن کے نوٹس لینے کے بعد ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے ایس ایس پی لاڑکانہ عمران علی اور ایس ایس پی شکارپور امجد شیخ پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیکر تین روز میں رپورٹ دینے کا حکم دیا ہے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں