جیکب آباد : پی پی شہید بھٹوکا 7روز سے لاپتہ بچے کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 2 جون 2023 21:54

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2023ء) جیکب آباد میں پی پی شہید بھٹو کی جانب سے 7روز سے لاپتہ بچے کی بازیابی کے لئے احتجاجی مظاہرہ ،پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال تفصیلات کے مطابق جیکب آبا د پیپلزپارٹی شہید بھٹو کی جانب سے 7روز سے لاپتہ 8سالہ بچے نوید احمد ولد عبدالرزاق لاشاری کی بازیابی کے لئے ضلعی دفتر سے نور محمد منجھو ،ریاض لاشاری ،نصیب اللہ گولو کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا کر شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور سخت نعریبازی کی بعد ازاں پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کی گئی رہنمائوں نے معصوم بچے کی جلد بازیابی کا مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں