جیکب آباد پولیس نے پان پراگ سمیت گرفتار اسپیشل برانچ کے اہلکار کو بے گناہ قرار دے دیا

جمعہ 2 جون 2023 22:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2023ء) جیکب آباد پولیس نے پان پراگ سمیت گرفتار اسپیشل برانچ کے اہلکار کو بے گناہ قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق جیکب آباد پولیس اور اسپیشل برانچ میںگٹکا مافیا کی فہرست کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے ہیں جیکب آباد میں پان پراگ اور دیگر ممنوعہ اشیاء پر پابندی کے بعد افسران کی آپسی لڑائی کے بعد جیکب آباد پولیس کی جانب سے اسپیشل برانچ کے اہلکار وں سمیت چار افراد کو پان پراگ سمیت گرفتارکرنے کا دعوی کیا گیا تھا جن میں سے اب اسپیشل برانچ کے اہلکار کو بے گناہ قرار دے دیا گیا ہے ایس ایس پی جیکب آباد نے گرفتار اسپیشل برانچ کے اہلکار آفتاب جتوئی کا نام ثبوت نہ ہونے پر کیس سے خارج کر دیا ہے ،یاد رہے کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر سکھر، جیکب آباد، خیرپور و دیگر علاقوں کے متعدد پولیس افسران کے خلاف کارروائی کی گئی جس پر پان پراگ، گٹکا، ماوا و دیگر ممنوعہ اشیاء اسمگل کرنے والے افسران و اہلکار اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر ناخوش تھے دوسری جانب اس سلسلے میں ایس ایس پی جیکب آباد سمیر نور چنہ نے رابطے پر بتایا کہ تحقیقات میں اسپیشل برانچ کا اے ایس آئی گٹکا اسمگلنگ میں ملوث ہے جبکہ ہیڈ کانسٹیبل کو معلوم نہیں تھا اس لئے اسے بے گناہ قرار دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں