وزیر اعلی سندھ نے صدا م لاشاری کے مبینہ قتل کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا،ڈی آئی جی کی کمیٹی نے تحقیقات شروع نہ کی

جمعہ 2 جون 2023 22:45

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جون2023ء) وزیر اعلی سندھ نے جیکب آباد کے صدا م لاشاری کے مبینہ قتل کی عدالتی تحقیقات کا حکم دے دیا ،ڈی آئی جی کی کمیٹی نے تحقیقات شروع نہ کی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جیکب آباد پولیس کے مبینہ مقابلے میں مارے گئے صدام لاشاری کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کا حکم دیا ہے اس حوالے سے وزارت قانون کو تحریری احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب ڈی آئی کی لاڑکانہ کی جانب سے ایس ایس پی شکارپور اور لاڑکانہ پر مشتمل کمیٹی کی جانب سے صدام لاشاری کے معاملے کی تاحال تحقیقات شروع نہیں کی گئی جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے تین روز میں رپورٹ دینے کا حکم دیا تھا دو دن بیت گئے ہیں،صدام لاشاری کے ورثہ نے رابطے پر بتایا کہ ڈی آئی جی لاڑکانہ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے ارکان نے ہم سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا ہے

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں