ٹھل سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے مغوی نوجوان کی اغواکاروں نے ویڈیو جاری کردی

ہفتہ 3 جون 2023 18:42

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2023ء) ٹھل سے ایک ماہ قبل اغوا ہونے والے مغوی نوجوان کی اغواکاروں نے ویڈیو جاری کردی، رہائی کے لیے 70لاکھ تاوان طلب۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد تحصیل ٹھل کے اے سیکشن تھانے کے علاقے اللہ رکھیو کالونی سے ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان ممتاز ڈول کی اغواکاروں کی جانب سے ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں مغوی ممتاز ڈول کو زنجیروں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں اغواکار مغوی کی رہائی کے لیے 70لاکھ روپے تاوان طلب کررہے ہیں۔ ویڈیو میں مغوی ممتاز ڈول دوہائی دیتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ جلد تاوان دیکر اسے بازیاب کرالیا جائے ملزمان روزانہ اس پر تشدد کرتے ہیں دوسری جانب تھانہ اے سیکشن پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل ممتاز ڈول فون کال پر عورت کی آواز کے جھانسے میں آکر کندھکوٹ کے کچے کے علاقے کی طرف جاکر اغوا ہوا ہے جس کے متعلق مزید تفتیش شروع کرکے بازیابی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں