جیکب آباد: پولیس کی کاروائیاں، ایک افغانی سمیت پانچ روپوش ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 18:18

جیکب آباد: پولیس کی کاروائیاں، ایک افغانی سمیت پانچ روپوش ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار
ْجیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) جیکب آباد پولیس کی کاروائیاں، ایک افغانی سمیت پانچ روپوش ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھل A سیکشن نے دوران سنیپ چیکنگ کے دوران تھانہ ٹھل کے روپوش ملزم منظور ولد گل محمد بھٹی سکنہ ٹھل کو گرفتار کر لیاعلاوہ ازیںایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ نے دوران سنیپ چیکنگ 1 افغانی باشندے ھاشم پٹھان کو گرفتار کر کہ اس کے خلاف 14 فارین ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر دیاایک اورکاروائی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ضلع جیکب آباد نے دوران سنیپ چیکنگ کیس نمبر 10/2017 دفعہ 353, 324 اور کیس نمبر 11/2017 دفعہ 392 تھانہ صدر کے کیس میں مطلوب ملزمان حبیب اللہ ولد رحیم داد جکھرانی اورعبدالرحمان ولد نورمحمد جکھرانی کو بغیر لائسنس T․T پسٹلز سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف تھانہ صدر میں کیس نمبر 17، 18، 19/2017 دفعہ 23i a SAA درج کر دیئے گئے جبکہ ایس ایچ او تھانہ ٹھل A سیکشن ضلع جیکب آباد نے دوران سنیپ چیکنگ کیس نمبر 162/2015 دفعہ 5 جُوا ایکٹ تھانہ ٹھل کے روپوش ملزم منظور ولد گل محمد بھٹی سکنہ ٹھل کو گرفتار کر لیا، ایک اورکاروائی میں ایس ایچ او تھانہ صدر ضلع جیکب آباد نے دوران سنیپ چیکنگ کیس نمبر 33/2013 دفعہ 392 تھانہ صدر کے مطلوب روپوش ملزم بدرالدین ولد محمد مراد کھکھرانی سکنہ گڑھی یاسین ضلع شکارپور کو گرفتار کر لیا۔

#

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں