ضلع جیکب آبادمیں 519اسکول بند ہیں ،الف اعلان کے اجلاس میں انکشاف

منگل 28 فروری 2017 22:17

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء)ضلع جیکب آبادمیں 519اسکول بند ہیں ،الف اعلان کے اجلاس میں انکشاف تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے منتخب نمائندوں سے میٹنگ کی جائیں گی ،افسران کمیونٹی اور والدین کو احساس دلانے کا اجلاس میں عزم تفصیلات کے مطابق الف اعلان اور سی ڈی ایف کی جانب سے ضلع جیکب آبادمیں تعلیم کی بہتری کے لیے سول سوسائٹی ،صحافیوں ،رضاکاروں کا ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کیاگیا ،جس میں سول سوسائٹی کے عبدالسمیع سومرو،ندیم بہرانی ،کبریٰ سومرو،پوجاکنگرانی ،گل بلیدی ،خادم اوڈھانو ،امین کھوسو ،اقبال بھیو ،صحافی عبدالرحمن آفریدی ،زاہد حسین رند، ساجد بھٹی ،سیف اللہ سومروسمیت رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر الف اعلان کے آرسی او جنید احمدڈہر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع جیکب آبادمیں سپریم کورٹ کے سروے کے مطابق 519اسکول بندہیں جبکہ سندھ حکومت نے ضلع میں 70اسکول بند ہونے کی تصدیق کی ہے اورجیکب آبادمیں 1440سرکاری اسکول ہیں جن میں 1329پرائمری اسکول ہیں ضلع میں پانچ سال سے 16تک کے 57فیصدکے بچے اسکول سے باہر ہیں جن میں طلبہ 49فیصد اور طالبات 67فیصدہیں بند اسکولوں کوکھلوانے کے لیے ہمیں رضاکارانہ طورپر اپنا کردارادا کرنا ہوگا جس کے لیے بلدیاتی اداروں کے منتخب نمائندوںسے میٹنگ کی جائے گی ان کے علاقوں میں جو اسکول بند ہیں انہیں کھلوانے کے انہیں احساس دلایاجائے گاانہوںنے کہاکہ ہمیںامیدہے کہ عوام کے منتخب نمائندے قوم کے اس اہم مسئلے پر ہماراساتھ دیںگے بائیومیٹر ک نظام سے اساتذہ کی اسکول میں حاضری بہتر ہوئی ہے پر پڑھائی کانظام درست نہیں ہوا جس کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں