جیکب آبادمیں 1470اسکول ہیں جن میں سے اکثر کی عمارتیں بہتر نہیں،ڈپٹی کمشنر جیکب آباد آغاشاہنوازبابر

منگل 28 فروری 2017 22:18

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2017ء)ڈپٹی کمشنر جیکب آباد آغاشاہنوازبابرنے سی ڈی ایف اورسی آرایس کے معیاری تعلیم کے منصوبے کے تحت چلنے والے اسکول کا دورہ کیا اس موقع پر انہوںنے منصوبے کے تحت یونین کونسل بلوچ آبادکے 11اسکولوں میں فرنیچر تقسیم کیا،زنگی پور اسکول کے ہیڈ ماسٹر اور ایس ایم سی کے چیئر مین نے ڈپٹی کمشنر کو پرائمری اسکول زنگی پور کی زبوں حالی سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیاجس پر ڈپٹی کمشنرنے اسکول کی مرمت کا وعدہ کیا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جیکب آباد آغاشاہنوازبابرنے کہاکہ جیکب آبادمیں 1470اسکول ہیں جن میں سے اکثر کی عمارتیں بہتر نہیں محدود فنڈزکے باوجود کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ اسکولوں کی حالت بہتر کرسکیں،انہوں نے سی ڈی ایف اورسی آر ایس کے تعلیمی منصوبے کی تعریف کی اس موقع پر ڈی ای او ایجوکیشن محمودپٹھان،ٹی او قمرالدین برڑو،مختیارکار ابوبکر سدھایو،سی آر ایس کے امداد بروہی،سی ڈی ایف کے محمد جان اوڈھانو،شبیر احمدپیچوہو،فردوس خواجہ ودیگربھی موجود تھے۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں