جیکب آباد،پولیس کی کاروائیاں دوافغانیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2017 18:33

جیکب آباد،پولیس کی کاروائیاں دوافغانیوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) جیکب آبادپولیس کی کاروائیاں دوافغانیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرنے کادعویٰ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر نے دوران گشت بقا پل روڈ نزد گولا واہ سے ایک شخص منصور احمد ولد عبدالغفور میرانی کو ایک بغیر لائسنس ریوالور سمیت گرفتار کرکے تھانہ صدر پہ کیس داخل کر دیاجبکہ دوران گشت ایس او تھانہ ٹھل A سیکشن نے تھانہ ٹھل کے منشیات کے کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم سہراب چولیانی کو دریا خان چوک کے قریب سے گرفتار کر لیاعلاوہ ازیں ایس ایچ او تھانہ صدر نے دوران گشت بائے پاس جیکب آباد سے 2 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیاگرفتار ہونے والے افغانیوں میں محمد گل ولد محمد سلیم سکنہ کابل افغانستان اور عبدالحمید ولد عبدالخالق سکنہ قندوس شامل ہیںمذکورہ ملزموں کو گرفتار کرکے تھانہ صدر پہ 14 فارین ایکٹ کے تحت کیس داخل کر دیا گیاہے ایک اورکاروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی نے دوران گشت قائداعظم روڈ کے قریب سے تھانہ سٹی کے منشیات کے کیس میں مطلوب روپوش ملزم محمد علی ولد گلاب بروہی کو گرفتار کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں