جیکب آباد,دعوت کے لیے بکرے نہ دینے پر ڈی ایس پی کا گائوں والوں پر تشددڈی ایس پی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ اوردھرنا

پیر 27 مارچ 2017 19:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء)دعوت کے لیے بکرے نہ دینے پر ڈی ایس پی گائوں والوں پر برس پڑا ،دوکانوں کے چھپرے گرادیے ،گائوں والوں کا جیکب آباد میں ڈی ایس پی کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ اوردھرنا تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے دائو جہان پور کے ڈی ایس پی غلام مرتضیٰ میرانی کی جانب سے قصبہ مہیم خان بروہی کے رہائشیوںکو دعوت کے لیے دوبکرے دینے کا مطالبہ کیا جس پر گائوں والوں نے اسے بکرے دینے سے انکار کردیاتو ڈی ایس پی آپے سے باہر ہوگیا اور پولیس نفری کے ہمراہ دائو جہان پور روڈ پر واقع گائوں والوں کی دوکانوں کے چھپرے گرادیے اوروہاں موجود زاکر حسین برہی ،فداحسین بروہی ،جلال الدین بروہی اوردیگرکو جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دیں پولیس کے ایسے عمل کے خلاف گائوں والوں نے جیکب آباد پہنچ کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنادیا اس موقع پر مظاہرین زاکر حسین بروہی ،جاوید بروہی ،صوبا خان بروہی ،مبارک علی بروہی ،اشرف علی بروہی ،سعید علی بروہی اوردیگرنے کہاکہ ڈی ایس پی غلا م مرتضیٰ میرانی چند روزقبل ہمارے گائوں آیا اورہمیں اپنی دعوت کے لیے دوبکرے مانگے مگر ہمارے انکار کرنے پر وہ آپے سے باہر ہوگیا اور ہمیں دھمکیاںدیں کہ میں آپ کو پولیس مقابلے میں ہاف فرائی کروں گا انہوںنے کہاکہ ڈی ایس پی نے ایس ایچ او غلام شبیر کھوڑو اور پولیس کے ہمراہ گڑھی خیرو روڈ پر ہماری قائم پانچ دوکانوںکے چھپرے گرادیے انہوںنے مطالبہ کیاکہ ڈی ایس پی کے خلاف کاروائی کرکے ہمارے ساتھ انصاف کرکے تحفظ فراہم کیاجائے ۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں