جیکب آباد,جرائم پیشہ افرادکے خلاف آپریشن ،تین ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پیر 27 مارچ 2017 19:12

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2017ء) جیکب آبادمیں جرائم پیشہ افرادکے خلاف آپریشن جاری ،تین ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ٹھل A سیکشن نے دوران گشت تھانہ ٹھل کے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم محمود ولد عبداللہ عرف قبول عرف بگن بنگلانی کو سیال پل ٹھل کے قریب سے گرفتار کر لیاعلاوہ ازیںایس ایچ او تھانہ سول لائین نے دوران گشت چنہ محلہ پھاٹک کے قریب سے تھانہ سٹی کے کیس میں روپوش اور تھانہ سول لائین کے کیس میں مطلوب ملزم ساجد عرف ساجو سیلرو کو 4 کلو چرس سمیت گرفتار کرلیا، ملزم کے خلاف تھانہ سول لائین پر مقدمہ درج کر لیاگیاہے ایک اورکاروائی میں ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ صدر نے دوران چیکنگ شمبے شاہ کے قریب سے ایک شخص غلام قادر ولد بہار خان رخشانی سکنہ شاہی چوکی بلوچستان کو 3 عدد گیلن جن میں 54 لیٹر ایرانی موبل آئل سمیت گرفتار کر لیا، ملزم کے خلاف تھانہ صدر پرمقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں