جیکب آبادکے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ جیکب آبادکے موقع پر چارٹر آف ڈیمانڈ تیارکرلیا

بدھ 29 مارچ 2017 21:59

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2017ء) جیکب آبادکے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان کے دورہ جیکب آبادکے موقع پر چارٹر آف ڈیمانڈ تیارکرلیا ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات کو چارٹر آف ڈیمانڈ بھیج دیاتفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مختلف شعبوں سے وابستہ شہریوں کا ایک اجلاس ڈسٹرکٹ پریس کلب میں منعقد کیاگیا اجلاس میں زاہد حسین رند،ندیم بہرانی،قربان اوڈھانو،گل بلیدی ،طیب سومرو، طارق چانڈیو ،عبدالسمیع سومرو،محمد شریف اوردیگر نے شرکت کی اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف کے 14اپریل کو دورہ جیکب آبادکے موقع پر مطالبات کی فہرست ترتیب دی ہے اجلاس میں وزیر اعظم سے مطالبات کے لیے ایک چارٹر آف ڈیمانڈ تشکیل دیاگیا جس میں جیکب آبادمیں یونیورسٹی کاقیام عمل میں لایاجائے ،سی پیک میں جیکب آباد کے نوجوانوں کے لیے کوٹہ ،تحصیل ٹھل اورگڑھی خیرومیں گرلز کالج کا قیام ،جیکب آبادکے تعلیمی اداروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی ،دیہی علاقوں میں گیس اوربجلی کی فراہمی ،جیکب آبادکو لوڈشیڈنگ فری زون قرار دینے ،کسانوں کے لیے زرعی پیکیج ،صحافیوں کے لیے صحافی کالونی کاقیام ،500بیڈ پر مشتمل اسپتال کا کام جلد شروع کرنے ،جیکب آبادمیں وومین پولیس اسٹیشن کے قیام ،جیکب آباد ایئر پورٹ سے پی آئی کی پرواز کی بحالی سمیت دیگر مطالبات شامل ہیں شہریوں کی جانب سے تیار کیے گئے مطالبات کی فہرست مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم ابڑو کو ارسال کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں