جعفرآباد، تجاوزات ،صفائی پر کوی سمجھوتہ نہیں کرینگے، کامیابی کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے،شر جیل نور

جمعہ 31 مارچ 2017 18:50

جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 31 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ شر جیل نور نے کہا ہے کہ شہر میں نا جائز تجاوزات اور صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے اس اقدام کی کامیابی کیلئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔ وہ جمعہکو ڈیرہ اللہ یار شہر کی جاری صفائی مہم کے دورے کے موقع پر صحافیوں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار کے تحصیل روڈ‘مین قومی شاہراہ‘ڈی سی چوک سمیت دیگر کالونیوں میں میونسپل کمیٹی کے عملے کی جانب سے صفائی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کو روزانہ کی بنیاد پر میں خود نگرانی کر رہا ہوں اور اس کیلئے ہمیں بہت سارا کام کرنا باقی ہے۔

انھوں نے صحافیوں کو بتایا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے میونسپل عملہ دن رات کام کررہی ہے لیکن انکے ساتھ شہریوں کا تعاون انتہائی ناگزیر ہے کیونکہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ہم یہ کام بہتر طریقے سے نہیں کرسکتے ۔ اسے سی جھٹ پٹ نے دورے کے موقع پر میونسپل کمیٹی کے لیبر انچارج نثار احمد شیخ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیرہ اللہ یار شہروکالونیوں کی صفائی کی صورتحال کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر انکے آفس میں جمع کرائیں اور شہر میں صفائی کیلئے متعین عملہ کی بھی رپورٹ دیں تاکہ غیر حاضر عملہ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں