وزیر اعظم کے جیکب آباد میں جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل، جلسہ گاہ میں پنڈال لگا دیا گیا
بدھ 12 اپریل 2017 23:34
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے 14اپریل کوجیکب آباد میں ہونے والے جلسے کے سلسلے میں تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں اور نمائش گراؤنڈ میں قائم جلسہ گاہ میں پنڈال لگا دیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق پنڈال میں20ہزار کرسیاں رکھی جائیں گی اورعلاقے کے خاص عمائدین کے لیے ایک ہزار صوفے رکھے جائیں گے، وزیر اعظم کے جلسے میں 40بائے 25فٹ کا اسٹیج بنایا جارہا ہے اور اسٹیج پر 30افرادکے بیٹھنے کا انتظام کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق وزیر اعظم خصوصی طیارے میں جیکب آباد ائیر بیس پہنچیںگے اور امکان ہے کہ وہ ڈھائی بجے جمعہ نماز ائیربیس میں ہی ادا کریں گے جس کے ان کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے اور 4بجے ان کو جلسہ گاہ لایا جائے گا، وزیر اعظم کے آمد کے موقع پر ان کی گذر گاہوں کی صفائی اور ان کی مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں صحافیوں کے لیے پریس گیلری کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا اور نہ ہی صحافیوں کو پاس جاری کئے گئے ہیںجس پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے، دوسری جانب وزیر اعظم کی گذر گاہوں پر موجود دوکانوں کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا گیا۔
متعلقہ عنوان :
جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
جیکب آباد میں پولیس کا مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ
ملک میں بڑھتے ہوئے پولیو وائرس کے متعلق عوام میں شعور پیدا کرنے کے لیے ریلی نکالی گئی
جے یو آئی کی جانب سے مغویوں کی عدم بازیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا
جیکب آباد پولیس کا کچے کے علاقے سے مقابلے کے بعد مغوی کو بازیاب کرانے کا دعویٰ
جیکب آباد کے ڈنگر محلہ کےمقامی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا
جیکب آباد، بھرتیوں پر پابندی ختم ہونے کے باوجود محکمہ تعلیم میںآئی بی ایس پاس اساتذہ کی بھرتی کا عمل ..
جیکب آباد کے ڈنگر محلہ کا ہائشی نوجوان نے اسلام قبول کر لیا
جیکب آباد پولیس نےاسمگلنگ کی کوشش ناکام بناکر2400 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کرلی
جیکب آباد کے محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کے لئے 4ارب 72کروڑ 90الاکھ کی مقرر بجٹ سے 2ارب 36کروڑ 45لاکھ جاری
جیکب آباد پولیس نے ایک ڈکیت کو زخمی حالت میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
جے یو آئی نے سندھ میں بدامنی اور کچے کے ڈاکوؤں کی سرپرستی کرنے کا الزام سندھ حکومت پر عائد کردیا
جیکب آبادکے راستے ممنوعہ غیر ممنوعہ سامان کی اسمگلنگ میں حکومتی نمائندے ملوث نکلے
جیکب آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری