جیکب آباد میں ضلع کونسل میں خواتین کی مخصوص نشست پر جے یو آئی کی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

بدھ 12 اپریل 2017 23:39

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2017ء) جیکب آباد میں ضلع کونسل میں خواتین کی مخصوص نشست پر جے یو آئی کی امیدوار بلا مقابلہ کامیاب، ضلع میں جے یو آئی کے ضلع کونسل، چیئرمین وائس چیئرمین سمیت 66نشستوں پر امیدوار کامیاب ہوچکے ہیں ڈاکٹر اے جی انصاری ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع کونسل میں خواتین کی مخصوص نشست پر جے یو آئی کی امیدوار مسمات زر بی بی بلا مقابلہ کامیاب ہوگئی ہے ، اس سلسلے میں جے یو آئی کے ضلع امیر ڈاکٹر اے جی انصاری نے کہاہے کہ ضلع جیکب آباد میں ضلع کونسل، یوسی چیئرمین وائس چیئرمین اور کونسلر کی کل تعداد 66ہوچکی ہے ،انہوں نے کہا کہ ضلع جیکب آباد میںبلدیاتی انتخابات میںجے یو آئی دوسرے نمبر پر کامیاب جماعت ہے ،انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں بھی مخالفین کو ٹف ٹائم دیا جائے گا۔

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں