ندیم فیڈریشن کی جانب سے ٹاؤن ہال جیکب آباد میں سندھی مزاحیہ ڈرامہ عوامی ہوٹل پیش کیا گیا

پیر 15 جنوری 2018 16:16

ندیم فیڈریشن کی جانب سے ٹاؤن ہال جیکب آباد میں سندھی مزاحیہ ڈرامہ عوامی ہوٹل پیش کیا گیا
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2018ء) جیکب آباد میں سپر اسٹار ندیم فیڈریشن کی جانب سے عوام کی تفریح اور نئے سال کی خوشی میں ٹاؤن ہال جیکب آباد میں سندھی مزاحیہ ڈرامہ عوامی ہوٹل پیش کیا گیاجس میں اے ڈی ابڑو، ایس ایم ندیم، رشید تبسم، وقار بروہی، جان محمد بلوچ، سکندر علی سرکی، رابیعہ ،رانی ،ولی محمد اور دیگر نے فن کا مظاہرہ کرکے شائقین کو لطف اندوز کیا ، ڈرامے کے پروڈیوسر لکمیر چاچڑ ،سیٹ ڈیزائنر جی ایم پٹھان ،ہدایت کار نیاز نوید سومرو ،کہانی کار اعجاز سولنگی تھے جبکہ مسلم لیگ نواز کے ضلع صدر محمد اکرم ابڑو ،تحریک انصاف کے طارق انڑ، تعلقہ یونین آف جرنلسٹ کے عبدالرحمن آفریدی، ڈاکٹر لیاقت علی ابڑو اور دیگر مہمانوں کو سپر اسٹار ندیم فیڈریشن کی جانب سے اجرک کے تحفے دئیے گئے ڈرامے میں فنکاروں نے مختلف گانوں پر رقص پیش کرکے داد وصول کی، اس موقع پر شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی مہمان خاص محمد اکرم ابڑو نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس طرح کی تفریحی پروگرامات عوام میںخوشیوں کے باعث بنتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جیکب آباد میں ٹیلنٹ موجود ہے مگر حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی صلاحتیں ضائع ہورہی ہیں انہوں نے کہا کہ تفریحی پروگرامات کے لیے حکومت کے پاس فنڈز موجود ہیں مگر ان کو ہڑپ کرلیا جاتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسٹیج ڈراموں کی بحالی کے لیے حکومت فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنائے۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں