سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے طالبات میں بیڈمنٹن ،کرکٹ ،ہاکی کے مقابلے مہمانوں نے انعامات تقسیم

ہفتہ 26 اگست 2017 19:35

سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے طالبات میں بیڈمنٹن ،کرکٹ ،ہاکی کے مقابلے مہمانوں نے انعامات تقسیم
جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اگست2017ء) سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے طالبات میں بیڈمنٹن ،کرکٹ ،ہاکی کے مقابلے مہمانوں نے انعامات تقسیم کیے تفصیلات کے مطابق سندھ اسپورٹس بورڈ کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف اسکولوںکی طالبات کے درمیان بیڈمنٹن ،کرکٹ اورہاکی کے مقابلوں کاانعقاد کیاگیا جمنازیم میں ٹیبل ٹینس کافائنل گورنمنٹ گرلزسنگل سیکشن اور گورنمنٹ گرلزہائی اسکول کی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیا جو گورنمنٹ گرلز سنگل سیکشن کی طالبات نے جیت لیا اس موقع پر مہمان خاص گرلز ہائی اسکول کی ہیڈ مسٹریس شمشاد بھنگر نے طالبات میں انعام تقسیم کیے جبکہ بیڈمنٹن کا مقابلہ گرلزہائی اسکول اورکے جی اسکول کے در میان ہوا جو گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نے دوصٖفر سے جیت لیا کرکٹ کا مقابلہ بحریہ کالج میں ہواجس میںجیکب آباد کے مختلف اسکولوں کی ٹیموں نے حصہ لیا فائنل مقابلہ گورنمنٹ گرلزہائی اسکول نے بحریہ کالج کو شکست دے کر 60رنزسے جیت لیا مہمان خاص پرنسپل بحریہ کالج سعید احمد میمن نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ ہاکی کامقابلہ بحریہ کالج میں ہوا فائنل مقابلے میں گرلزکے جی ہائی اسکول نے ایک صفرسے گرلز سنگل سیکشن ہائی اسکول کو شکست دی مہمان خاص ابوبکر سدھایو نے ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے تما م مقابلوں کے موقع پر فوکل پرسن اسپورٹس بشیر جمالی نے طلبہ وطالبات کو کھیلوں کی اہمیت کے متعلق آگاہ کیا اورانہیں صحت مند سرگرمیوںمیں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی ۔

متعلقہ عنوان :

جیکب آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں