زمیندار گندم کے تصدیق شدہ تخم کی کاشت کو یقینی بنائیں، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرمرادعلی خان

ہفتہ 27 اکتوبر 2018 13:28

زمیندار گندم کے تصدیق شدہ تخم کی کاشت کو یقینی بنائیں، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹرمرادعلی خان
چکدرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2018ء) کاشتکار گندم کی بہترپیداوار کیلئے تصدیق شدہ تخم کاشت کریں۔ان خیالات اظہار ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر مراد علی خان نے گزشتہ روز تحصیل آدینزئی میں گندم کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیاہے،انہوں نے زمینداروں پر زور دیا کہ وہ محکمہ زراعت سے تصدیق شدہ تخم کی کاشت کو یقینی بنائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آدینزئی کے زرعی آفیسر فصیح الدین اور سجاد حسین نے بھی خطاب کیااور کہا کہ پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی کا استعمال بہت ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں