اوستہ محمد‘ڈرگ انسپکٹر کے چھا پے ،غیر قانونی میڈیکل اسٹور بند کر کے بھاگ گئے

جمعرات 23 فروری 2017 13:27

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء)ڈرگ انسپکٹر کے چھا پے ،غیر قانونی میڈیکل اسٹور بند کر کے بھاگ گئے ۔ پہلے 48میڈیکل اسٹورز کے لائسنس تھے۔ اب 110کے لائسنس شدہ ہو گئے ۔مزید چھ لائسنس انڈر پراسیز ہیں ، ڈرگ انسپکٹر کی میڈیا سے بات چیت۔تفصیلات کے مطا بق آج ڈرگ انسپکٹر صفدر علی، محمد محفوظ مری ، بابو عبدالجلیل، نائب تحصیلدار نیاز محمد کے ہمراہ اچانک شہر میں میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے مارے اور غیر قانونی دوائیاں بھی چیک کئے اور کچھ سمپل بھی اٹھائی جو اگر وہ دوائیاں منظور شدہ کمپنی کے نہ ہوئیں تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے میڈیا سے باتیںکرتے ہوئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اوستہ محمد میں 48میڈیکل اسٹور لائسنس والے تھے جب ہم نے ان کے خلاف کاروائیاں شروع کی تو اب 110لائسنس شدہ ہو گئے ہیں اور چھ مزید انڈر پراسیز ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری بلو چستان اور ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی خصوصی ہدایت پر ہم کاروائی کر رہے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ نہ غلط دوائیاں چلیں گی نہ غیر منظور شدہ میڈیکل اسٹور چلے گا ۔جو پکڑا گیا تو ان کے خلاف کیسز ہونگے، پہلے بھی کچھ کیس ڈرگ کورٹ میں چل رہے ہیں ۔اب ہم نے ایکشن لیا ہے تو خاموش نہیں ہوں گے یہ کاروائی ضلع بھر میں جاری ہے اور آپ بھی ساتھ دیں اصل رول میڈ یا کا بھی ہوتا ہے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں