سابق نگران وزیر اعظم جسٹس(ر) میر ہزار خان کھوسہ کی دوسری شادی کی خبر کی تردید

جھوٹی اور من گھڑت خبر سے ہمیں سخت صدمہ پہنچا ہے،جھوٹی خبر پھیلا کر والد صاحب اور ہمارے خاندان کی ساکھ کو دانستہ نفصان پہنچانےکی سازش کی گئی۔ اہلخانہ کا موقف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 25 ستمبر 2020 13:55

سابق نگران وزیر اعظم جسٹس(ر) میر ہزار خان کھوسہ کی دوسری شادی کی خبر کی تردید
جعفرآباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 ستمبر 2020ء) سابق نگران وزیر اعظم جسٹس(ر) میر ہزار خان کھوسہ کے صاحبزادے امجد خان کھوسہ ایڈوکیٹ نے اپنے والد کی دوسری شادی سے متعلق شائع ہونے والی خبر کی سختی کیساتھ تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس جھوٹی اور من گھڑت خبر سے ہمیں سخت صدمہ پہنچا ہے,ہمارے والد صاحب جو کہ اس وقت انتہائی علیل ہیں ایسے موقع پر اس طرح کی جھوٹی خبر شائع کرکے اسے سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلانا والد صاحب اور ہمارے خاندان کی ساکھ کو دانستہ نفصان پہنچانےکی سازش کی گئی ہے, اس خبر کے ذریعے ہمیں جس ذہنی اذیت اور کرب سے دوچارکیا گیا ہے اس کا ازالہ ممکن نہیں,انہوں نے کہا کہ صحافتی اقدار اور اخلاقیات کا تقاضا تو یہی تھا کہ مذکورہ خبر چلانے سےقبل ہم سے ہمارا موقف بھی لیا جاتا,انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ من گھڑت خبر کی اشاعت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

  

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں