اوستہ محمد :آصف علی زرداری کل جلسے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے،تمام انتظامات

ہفتہ 5 فروری 2022 21:23

اوستہ محمد :آصف علی زرداری کل  جلسے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے،تمام انتظامات
اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 فروری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کل چھ فروری کو روپا شاخ بابا غلام رسول عمرانی کے جلسے میں شرکت کے لئے پہنچیں گے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر دئے گئے ہیں جلسہ گاہ کی سیکورٹی کو سخت کر دیا گیا اسٹیج کے قریب اور جلسہ گاہ میں جیمر لگائے گئے واک تھروگیٹ سے انٹری ہوگی عوام بڑے لوگوں معزین کا الگ گیٹ ہو گا اور انتظام کے حوالے سے پی پی پی کے رہنماء کے مطابق انتظامات سنبھالنے والے سکورٹی بھی پہنچ گئی ہے یہ جلسہ شمولیتی پرو گرام کے حوالے سے سردار زادہ بابا غلام رسول عمرانی کے دعوت پر آصف علی زرداری پہنچ رہے ہیں جبکہ اس جلسے کی تیاریاں بھی مکمل ہوں رہی ہیں پارٹی کے ورکر کونے کونے سے شرکت کریں گے، اس جلسے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی بلو چستان میں مضبوط ہوکر سامنے آئے گی۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں