وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اعلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا

جمعرات 18 اگست 2022 21:20

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اعلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا
جعفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2022ء) وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اعلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا ڈپٹی کمشنر جعفرآباد نے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والی بچی کے والد کو دس لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا جعفرآباد جھل مگسی کے سیلاب زدہ علاقوں کا حالیہ فضائی دورہ کرنے کے بعد سیلاب زدگان کے امدادی اعلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے جعفرآباد کی تحصیل اوستا محمد کے علاقے علی آباد میں سیلاب کے دوران گھر کی دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والی 8 آٹھ سالہ بچی حمیرہ کے والد عبدالخالق جمالی کو ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک نے نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دس لاکھ روپے کا چیک دے دیا جاںبحق ہونے والی بچی کے والد عبدالخالق جمالی نے ڈی سی دفتر پہنچ کر ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خان خجک سے امدادی چیک وصول کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رزاق خان خجک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب میں جاں بحق ہونے والے متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے این ڈی ایم اے کی جانب سے دس لاکھ روپے کے چیک موصول ہوئے ہیں تاہم پی ڈی ایم اے کی جانب سے بقیہ دس لاکھ روپے کے چیک بھی جلد موصول ہونگے این ڈی ایم اے کے امدادی چیک موصول ہوتے ہی جاں بحق ہونے والے سیلاب زدگان کے لواحقین کو چیک دیئے جا رہے ہیں جلد ہی پی ڈی ایم اے کے چیک بھی لواحقین کو دیئے جائیں گے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں