ریٹائرمنٹ بعد بھی انہیں اپنی صلاحیتوں کو اپنے محکمے اور عوام کی بھلائی کے لئے بروئے کار لانا چاہیے تاکہ ملک وقوم ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرسکے،ایس ایس پی جعفرآ باد ایاز احمد بلوچ کا شہیدرحیم بخش مری پولیس لائن ڈیرہ اللہ یار میں ریٹائرڈپولیس ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب

جمعرات 18 اکتوبر 2018 15:36

جعفرآ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2018ء) ایس ایس پی جعفرآباد ایازاحمد بلوچ نے کہا ہے کہ موت وزیست کی طرح ملازمت سے ریٹائرڈ منٹ بھی انسان کی زندگی کا لازمی جزو ہے جس سے کسی بھی طور انکار ممکن نہیں،محکمہ پولیس کے ریٹائرڈ ملازمین اس کا قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہیدرحیم بخش مری پولیس لائن ڈیرہ اللہ یار میں آئی جی بلوچستان کے حکم پر ریٹائرڈپولیس ملازمین کے اعزاز میں منعقدہ ایک الوداعی تقریب سے خطاب کیا،تقریب سے ایس ایس پی جعفرآباد ایازاحمدبلوچ سمیت ڈپٹی کمشنر جعفرآباد آغاشیرزمان پٹھان،ایس ایس پی صحبت پور نجیب اللہ پندرانی نے اپنے خطاب میں ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات کو سرہاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کے ابتدائی قیمتی سال عوام کی خدمت کے لئے وقف کئے جس کے لئے وہ یقیناًخراج تحسین کے مستحق ہیں،اب ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی انہیں اپنی صلاحیتوں کو اپنے محکمے اور عوام کی بھلائی کے لئے بروئے کار لانا چاہیئے،تاکہ ریٹائرمنٹ کے باوجود ملک وقوم ان کی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرسکے،تقریب میں ایس ایس پی جعفرآباد ایازاحمدبلوچ، ڈپٹی کمشنر جعفرآباد آغاشیرزمان پٹھان،ایس ایس پی صحبت پور نجیب اللہ پندرانی،ایس ایس پی بولان عبدالحق بلوچ،اے ڈی آئی جی نعیم خان،اے ڈی سی محمدیعقوب بنگلزئی،اسسٹنٹ کمشنر کاشف نبی کھوڑو،ڈی ایس پی سبحان علی مگسی نے ریٹائرہونے والے ملازمین میں اعزازی شیلڈز تقسیم کیں،تقریب کے اختتام پر ریٹائرڈ ملازمین ودیگر کے اعزاز میں ایک پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا،تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمداشرف چدھڑ نے سرانجام دیئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار آصف فراز مستوئی، آفس سپریڈنٹنٹ ایس ایس پی جعفرآباد حاجی صلاح الدین بہرانی،آفس سپریڈیٹیٹ ڈی سی جعفرآباد عبدالصمد کھوسہ،سی آئی اے انچارج ملک عبدالمجیدآرائیں سمیت پولیس افسران و صحافی برادری نے شرکت کی۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں