ڈیرہ اللہ یارمیں 3 نامعلوم مسلح افراد نے چاقو کے وار سے نوجوان کو قتل کردیا

منگل 14 مئی 2019 16:37

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2019ء) ڈیرہ اللہ یار کی پرانی چنگی کے قریب3 نامعلوم مسلح افراد نے چاقو سے وار کرکے جیکب آباد کے رہائشی نوجوان ذوالفقار علی کو قتل کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوجوان ذوالفقار علی وین سے اتر کر شہر کی طرف پیدل جارہا تھا کہ پرانے ناکہ چنگی کے قریب انتظار میں بیٹھے ملزمان نے حملہ کردیا اور نوجوان پر چاقو کے وار کرکے اسے بے دردی سے قتل کرکے موقع سے فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر ڈیرہ اللہ یار پولیس موقع واردات پر پہنچ گئی نوجوان کی نعش کوتحویل میں لے کر سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کیا جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی ۔ پولیس اس سلسلے میں مزید تفتیش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں