اوستہ محمد حسین آباد اور یعقوب محلہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل

گندگی ہونے کی وجہ سے محلے میںمچھر اور مختلف موذی بیماریاں پھیلنے لگیں

منگل 15 اکتوبر 2019 13:14

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2019ء) اوستہ محمد حسین آباد اور یعقوب محلہ گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ۔گندگی ہونے کی وجہ سے محلے میںمچھر اور مختلف موذی بیماریاں پھیلنے لگیں۔رات کے وقت کتوں نے بھی گندگی کے ڈھیر میں اپنے ڈیرے جمائے ہوئے ہیں۔رات کو اکثردفاتر اورکام سے گھروں کو لوٹنے والوں کو لوگوں کو کتو ں نے کاٹ کر شدید زخمی کر دیتے ہیں۔

میونسپل کمیٹی کے آفیسران و عملے کی اس جانب کوئی توجہ نہیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان سنی تحریک کے ضلع جعفرآباد کے صدر سکندر علی بھٹی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی کے آفیسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے حسین آباد محلہ اور یعقوب محلہ کے تما م وارڈز گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

حسین آباد محلہ اور یعقوب محلہ کو تو شہر کا حصہ ہی نہیں سمجھا جاتا۔

انہوں نے کہا کہ حسین آباد محلہ اور یعقوب محلہ کے تما م وارڈز میں نالیوں بند پڑی ہیں اورہر گلی میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔جسکی وجہ سے محلے دار کئی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری جانب گندگی کی وجہ سے آوارہ کتوں نے گندگی کے ڈھیر پر ڈیرے جمائے ہوئے ہیں۔جو رات کے وقت اکثر دفاتر اور کاموں سے لوٹنے والے محلے داروں کو کاٹ کر شدید زخمی کرتے ہیں۔

سکندر علی بھٹی نے مذید کہا کہ حسین آباد محلہ اور یعقوب محلہ کو ہمیشہ ہر جگہ پر نظر انداز کیا گیا ہے۔علی گوہر چوک سے بھائی خان چوک اور گڑھی خیرو پھاٹک تک سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔میونسپل کمیٹی کے کروڑوں روپوں کے فنڈز آئے مگر یہ مین سٹرک نہ بن سکی۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان،چیف سیکریٹری بلوچستان ،سیکریٹری لوکل گورنمنٹ اور کمشنر نصیرآباد ڈویثرن سے مطالبہ کیا کہ اس جانب فوری نوٹس لے کر حسین آباد محلہ اور یعقوب محلہ کے رہائشیوں کا درینہ مسئلہ حل کریں اورحسین آباد اور یعقوب محلہ میں صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کیلئے فوری اقدامات کیئے جائیں تاکہ حسین آباد اور یعقوب محلے کے رہائشی بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں