اوستہ محمد کے نکاسی آب کا مسئلہ گھمبیر، شہر کا پانی باہر جانے کی بجائے گھروں میں داخل

جمعرات 23 فروری 2017 13:27

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2017ء) اوستہ محمد کے نکاسی آب کا مسئلہ گھمبیر، شہر کا پانی باہر جانے کی بجائے گھروں میں داخل۔چیئرمین میر عامر خان جمالی نے شہریوں سے مشاورت ، مسئلہ کس طرح حل ہو گیا۔شہریوں کی ملا قات نکاسی آب اور امن امان کا مسئلہ بھی پیش کیا گیا -تفصیلات کے مطا بق چیئرمین میونسپل کمیٹی میر عامر خان جمالی سے شہریوں نے مسائل پیش کئے جن میں اہم نکات ،نکا سی آب اور امن وامان کو تھا ۔

جس پر میر عامر خان جمالی نے شہریوں سے مشاورت کی اور انہوں نے شہریوں اور میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ جو شہر کا پانی ہے ۔جو باہر جاتا تھا اسکو زمیندار نے بند کیا کیونکہ جوگندے تا لاب تھے ان کی گنجائش سے زیا دہ پانی جمع ہو گیا ۔اس سلسلے میں سیم نالے میں وہا ں کے لوگ نہیں چھوڑتے ہیں ، میر عامر خان جمالی نے کہ کہ امن امان کا مسئلہ بھی گھمبیر ہوتا جارہا ہے ۔

(جاری ہے)

اس بارے میں میر عامر خان جمالی نے ایس ایچ او سٹی عبدالروف جمالی کو بھی طلب کیا اور کہا کہ انجمن تاجران کی جانب سے احتجاج کی کال ہے اس کے علا وہ شہر میں جو بھی وارداتیں ہوئیں وہ رکور کریں ۔جس پر عبدالروف جمالی نے کہا کہ کچھ میں نے رکوری کی ہے کچھ گرفتار ہیں میں کوشش کر رہا ہوں ۔ چیئرمین میر عامر خان جمالی نے نکا سی آب کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر سے بھی بات کی اور کہا کہ میں دوسرے روز آونگا اور نالہ جو بند ہے اس کو کھولیں گے سرکاری املاک کو کوئی بند نہیں کر سکتا ہے ۔

میر عامر خان جمالی نے ایس ڈی او پی ایچ ای عبدالطیف کھو سہ کو بھی طلب کر کے شہر میں پینے کے پانی کا بھی شکایت کی اور کہا کہ شہریوں کو پانی میسر نہیں ہو رہا ہے اس طرف توجہ دیں ۔جس پر انہوں نے چیئرمین کو یقین دلایا کہ آئیندہ شکایت نہیں ہو گی اور پانی تالابوں میں کم ہے اسی لئے ہو رہا ہے ، چیئرمین سے ملا قات کرنے والوں میں سابق چیئرمین یوسی صاحبزادہ سکند رسلطان ، صدر تاجران محمد وریام بیگ ،پی پی پی رہنماء سید منظور احمد شاہ ، اسلم مستوئی ،شان ثاقب ابڑو، حاجی عبدالعزیز مینگل، کونسلران اورصحافی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں