اپنے ووٹ کو حق کیلئے استعمال کرینگے تو حق کی فتح ہوگی ، ترقی کیلئے مجلس عمل واحد آپشن ہے،مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دینگے ،

آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد پہ ملک کو ترقی کی راہ پہ گامزن دیکھنا چاہتے ہیں ، جمعیت کے نمائندے عوام سے ہیں عوام میں رہینگے، پی بی 32 کے امیدوارسیکرٹری جنرل جمعیت علما اسلام مولانا عبدالغفور حیدری

بدھ 18 جولائی 2018 21:57

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل پی بی 32 کے نامزد امیدوار مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اپنے ووٹ کو حق کیلئے استعمال کرینگے تو حق کی فتح ہوگی ، یہ زمانہ تلوار بندوق توپ کا نہیں جسکے ذریعے فتح حاصل کی جاتی تھی ، قوم کو موقع مل رہا ہے کہ پاکستان کی اسلامی شناخت متعارف کرائیں ، ترقی کیلئے مجلس عمل واحد آپشن ہیں ،مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دینگے ، آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد پہ ملک کو ترقی کی راہ پہ گامزن دیکھنا چاہتے ہیں ، جمعیت کے نمائندے عوام سے ہیں عوام میں رہینگے۔

وہ میاں غنڈی ،ہزار گنجی، اختر آباد،کلی زریں سمیت دیگر مقامات پہ انتخابی کارنر میٹنگز سے خطاب کر رہے تھے ۔ اس موقع پہ سردار اسد شاہوانی ، حافظ خلیل احمد سارنگزئی،سردارزادہ میر زاہد لہڑی ودیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے ووٹ کو حق کیلئے استعمال کرینگے تو حق کی فتح ہوگی یہ زمانہ تلوار بندوق اور توپ کا نہیں جسکے ذریعے فتح حاصل کی جاتی تھی ،آج قوم کو موقع مل رہا ہے کہ پاکستان کی اسلامی شناخت کو متعارف کرائیں قوم کے پاس ایم ایم اے کے علاوہ کوئی متبادل قیادت نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملکی سطح پہ آئی ایم ایف کے قرضوں کے بوجھ میں دبے ہوئے ہیں قرضوں کی ادائیگی کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستر سال تک اس ملک پہ مسلط رہنے والے حکمران اس ملک کی فلاح وخوشحالی کیلئے کچھ نہیں کرسکے اب دینی جماعتوں کو موقع ملنا چائیے دینی جماعتیں اس ملک کی نظریاتی وجغرافیائی سرحدات کے محافظ ہیں ،پاکستان قرضوں تلے دب چکا ہیں اسٹیٹ بینک نے سود پہ قرضے کی شرح ڈھائی فیصد بڑھادی ہیں جبکہ قیام پاکسان کے موقع پہ ہم نے یہ عہد کیا تھا کہ اس ملک کے معاشی نظام کواسلامی بنیادوں پہ استوار کرینگے لیکن آج پاکستان کو معاشی لحاظ سے دیوالیہ کردیا گیا ہے بہتر معاشی پالیسیوں سے ملک ترقی کرتاہے پاکستان ستر سال سے مذھب بیزار طبقوں کے قبضے میں ہے 25جولائی کو پاکستان کے عوام کی عدالت لگے گی عوامی طاقت سے ان قوتوں کو نااہل قرار دینگے ۔

انہوں نے کہا کہ ووٹ کے ذریعے ملک کے اقتدار کو بدلینگے آئندہ نئے انتخابات میں دیانتدار قیادت کو اقتدار پہ لانا ہے ،ایم ایم چہروں کے بجائے نظام کی تبدیلی پہ یقین رکھتی ہے، ہمیں یقین ہے قوم نظام مصطفی کا ساتھ دے گی ،ملک میں آج تک کوئی خارجہ پالیسی آزاد نہیں رہی یہی وجہ ہے کہ ہم سیاسی طور پہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں تنہا کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرانی بوتلوں پہ نیا لیبل لگا کر قوم کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام کے نمائندے عوام سے ہے یہ جیت کر بھی عوام میں رہینگے آج تک کسی مذھبی جماعت کے کسی کارکن یا قیادت نے بیرون ملک اثاثے نہیں بنائے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں