یوم آزادی کو عید کے تہوار کی طرح منا کر دنیا کو بتا ئیں گے ہم زندہ قوم ہیں ،میر عمر خان جمالی

پیر 6 اگست 2018 23:44

جعفرآباد۔06 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) تحریک انصاف کے نومنتخب رکن بلوچستان اسمبلی میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ یوم آزادی کو عید کی تہوار کی طرح جوش و جذبے سے منا کر دنیا کو بتا دیں کہ ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں۔

(جاری ہے)

انتخابات میں حلقہ کے عوام کیساتھ جو وعدے کیے تھے انہیں ہر صورت پورا کرونگا بھاری اکثریت سے کامیابی پر اہلیان ڈیرہ اللہ یار حلقہ کے عوام اور دوستوں و ہمدردوں کا بے حد مشکور ہوں میرا وڑن علاقے کی ترقی اور خوشحالی ہے اجتماعی مفادات کے منصوبوں سے حلقے میں ترقی کا جال بچھا کر ثابت کرونگا کہ خلوص نیت سے کی جانے والی خدمت سے ہی خوشحالی اور ترقی ممکن ہے ہمارے مخالفین نے پانچ سالہ دور اقتدار میں اربوں روپے وصول کیے تاہم علاقے میں ترقی کے نام پر ایک اینٹ تک نہیں لگائی گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ سے ٹیلی فون کے ذریعے جعفرآباد کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر عمر خان جمالی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی وفاقی پارٹی بن کر سامنے آئی ہے وفاق سمیت خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی جبکہ بلوچستان میں تحریک انصاف بلوچستان عوامی پارٹی کی حمایت کرتی ہے صوبائی صدر سردار یار محمد رند کی قیادت میں پی ٹی آئی بلوچستان بھر میں فعال اور مضبوط ہے تحریک انصاف کا منشور ملک میں ترقی و خوشحالی کیساتھ کرپشن اور اقربا پروری کے خاتمے اور ملکی اداروں کو مستحکم کرنا ہے وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا بھر کے ترقی یافتہ ممالک کی فہرست میں شامل ہوگا انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو یوم آزادی شایان شان کیساتھ منائیں گے اپنے وطن کے لیے ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ہم خوش قسمت قوم ہیں کہ ہمیں آزاد ملک ملا ہے یہ وطن بے تحاشا قربانیوں کے مرہون منت وجود میں آیا دشمن کی میلی آنکھ وطن عزیز پر برداشت نہیں کرینگے انہوں نے پی ٹی آئی جعفرآباد کے کارکنان اور حلقہ کے عوام سے اپیلZ کی ہے کہ یوم آزادی کو عید کی تہوار کی طرح جوش و جذبے سے منا کر دنیا کو بتا دیں کہ ہم زندہ قوم ہیں پائندہ قوم ہیں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں