صحبت پور پولیس میں بڑے پیمانوں پرتبادلے 8تھانوں میں سے 7تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

بدھ 12 ستمبر 2018 16:11

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2018ء) صحبت پور پولیس میںبڑے پیمانوں پرتبادلے 8تھانوں میں سے 7تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل ،CIAانچارج بھی بدلی۔تفصیلات کے مطابق ضلع بھرمیں امن وامان اور محرم الحرام میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات اور کسی ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے ۔ایس پی صحبت پور نے نجیب اللہ پندرانی نے اکثرتھانوں کے ایس ایچ اوزتبدیل کردیئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ صحبت پور میں محفوظ علی کھوسہ، پولیس تھانہ شہیدملک محمدعلی (چتن پٹی) میں محمددائود کھوسہ،پولیس تھانہ RD298میں دائم خان کھوسہ ،پولیس تھانہ عادل پور میں شاہ محمد،پولیس تھانہ RD238میں خان محمد کھوسہ،پہنورسنہڑی عبدالرئوف جمالی،پولیس تھانہ دوداٹبہ میں عبیداللہ مینگل کوایس ایچ او تعینات کردیا گیا۔جبکہ ثناء اللہ بھنگر کو CIAانچارج صحبت پور تعینات کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں