ایس ڈی او واپڈا کی اوستہ محمد کے غریب شہریوں کیخلاف کاروائی، 238افراد پر مقدمہ درج

پیر 17 ستمبر 2018 19:45

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2018ء) ایس ڈی او واپڈا کی ایک اور اوستہ محمد کے غریب شہریوں پر کاروائی، 238افراد پر مقدمہ درج ،آدھے شہریوں کو بنا دیا مجرم ، یہ ہمارے ساتھ وپڈا نہیں سیا سی انتقامی کاروائی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں شہریوں کی دھائی، واپڈا والے خود چور ہیںتفصیلات کے مطابق اوستہ محمد کے 238افراد پر ،ایس ڈی او واپڈا غلام مجتبیٰ نے مقدمہ نمبر133/18جرم زیر دفعہ39, Aالیکٹرک سٹی ایکٹ مختلف مقامات محمد پناہ وغیرہ جس میں 238افراد کے نام مقدمہ میں شامل ہیں جن میں مختلف محلے کالونیوں کے افراد شامل ہیں ، اس کاروائی پر شہری اور سیا سی لوگ اس کو انتقامی کاروائی قرار دیتے ہیںانہوں نے ایس ڈی او واپڈا کے خلاف کاروائی کرنے کے بارے میں صلاح مشورے بھی شروع کر دئے واپڈا والے خود چور ہیں اور شہر یوں کو تنگ کرنے کے لئے ایسے اقدام کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ایک لائن مین نے ایک اقلیتی سے 40ہزار معبینہ طور پر رشوت طلب کی اس سے بحث کر رہا تھا کہ ان کی ویڈیو بنائی گئی اس ملازم کو پتہ نہیں چلا کہ ان کی ویڈیو ہو رہی ہے بعد میں اس کی یہ ویڈیو کو منتخب ایم پی اے کو بھیجا گیا جس پر لائن مین اور ڈرئیور کا تبا دلہ ہوا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایس ڈی او واپڈا غلام مجتبیٰ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بالکل بل دیتے بھی نہیں اور کافی ایسے لوگ ہیں جو میٹر کے بغیر کنڈے لگائے ہوئے ہیں اس طرح واپڈا خسارے میں جا رہا ہے اس وقت اوستہ محمد شہر پر اربوں کا قرض ہے واپڈا کا مجبور ہیں ایسے کرنے سے کوئی رکوری ہو گی، اور جتنی زیادہ رکوری ہو گی اتنی بجلی زیادہ چلے گی۔ اس وقت اوستہ محمد کے غریب طبقہ مجرم اور روپوش بن گئے ہیں سیا سی لوگ خاموش ہیں وہ اس طرف توجہ نہیں دے رہے ہیں

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں