جعفرآباد میںایکسائزپولیس نے دوران چیکنگ ٹریکٹرٹرالی سے 48کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا

پیر 24 ستمبر 2018 23:40

جعفرآباد۔ 24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) جعفرآباد میںایکسازپولیس نے دوران چیکنگ ٹریکٹرٹرالی سے 48کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیا۔جعفرآباد میں ایکساز پولیس نے دوران چیکنگ کوٹہ سے اندرون سندھ ٹریکٹرکے ذریعے چرس سمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بنادی ملزم ہزارخان بروہی کوچرس سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ایکساز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر حبیب اللہ خان جمالی نے انسپکٹر جاوید بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ خفیہ اطلاع ملنے پرایکساز پولیس نے ڈیرہ اللہ یار میں ناکہ لگارکھا تھا ملزم ہزار خان بروہی جوکہ اوستہ محمد کارہائشی ہے کوئٹہ سے اعلیٰ کوالٹی کی چرس اندرون سندھ منتقل کررہا ہے جس پرانسپکٹرجاوید بلوچ نے ٹریکٹرٹرالی کے فرش سے چرس کے پیکٹ برآمد کرکے ملزم کورنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے چرس کاوزن اڑتالیس کلو ہے اور عالمی منڈی میں کروڑوں کی مالیت ہے انکاکہناتھا کہ ایک ماہ کے دوران یہ دوسری بڑی کارروائی ہے جس میں پہلے بھی 27 کلواعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی ہے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں