بلوچستان کے حالات بہتری کی جانب گامزن ،سی پیک میں بلوچستان کوہرمعاملے میں حصہ دیاجائے گا،صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرسلیم خان کھوسہ

جمعہ 12 اکتوبر 2018 17:22

جعفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرسلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے حالات پچھلے ادوار کے برعکس اب کافی بہترہوچکے ہیں،بلاچستان میں ماحول کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے پولیس کو سپورٹ کررہے ہیں اور ہم پولیس فورس کو جدید خطوط پراستوار کرنے کی کوشش کریں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے ضلع صحبت پور کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا ہے کہ کوئٹہ کو محفوظ بنانے کے لیے سیف سٹی پلان پائپ لائن میں ہے اسکے لیے شہربھرمیں 1400کلوزسرکٹ کیمرے لگائے جائینگے کیونکہ جب تک لائن آرڈرز میں بہتری نہیں لائی جائیگی،بلوچستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اور سیاحت کے حوالے سے لوگ مسائل حل نہیں ہوں گے ۔

انہوں نے کہ سی پیک کے ہرمعاملے میں بلوچستان کوحصہ داربنایاجائے گا سیندک اورگوادر میں سرمایہ داروں کوہرممکن سیکورٹی مہیا کی جائے گی ۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں