چینی قونصلیٹ پر حملے کے خلاف ڈاکٹر مشتاق عمرانی کی قیادت میں ریلی نکالی نکالی گئی

بدھ 28 نومبر 2018 21:28

اوستہ محمد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) کراچی میں دہشت گردوں کی جانب سے چینی قونصلیٹ پر حملے کے خلاف بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں عمرانی قبائل کی جانب سے ڈاکٹر مشتاق عمرانی کی قیادت میں ریلی نکالی نکالی گئی، ریلی نصیرآباد کے علاقے تمبو سے نکالی گئی جو فیض آباد سے ہوتی ہوئی اوستہ محمد پہنچی۔ ریلی میں ڈسٹرکٹ چئیرمین جعفر آباد میر زبیر خان جمالی، تحصیل چیئرمین اوستہ محمد میر عامر خان جمالی, میر مقبول احمد عمرانی, سرکردہ محمد صدیق عمرانی سمیت چھتر ڈیرہ، مراد جمالی سے بگٹی قبائل کے افراد تحصیل تمبو اوستہ محمد ڈیرہ اللہ یار سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے دہشت گردی کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے میر زبیر خان جمالی، میر عامر خان جمالی، ڈاکٹر مشتاق احمد عمرانی، میر مقبول خان عمرانی، سرکردہ محمد صدیق عمرانی و دیگر نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کیلئے بنا ہے، مٹھی بھر دہشت گرد پاکستانی عوام کے عزائم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج، سیکیورٹی فورسز، انٹیلی جینس ایجنسیوں، ایف سی ، پولیس اور عوام نے جو قربانیاں دی ہیں ان کی تاریخ میں نظیر نہیں ملتی. پاک فوج کی بدولت دشمن قوتیں پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتیں۔

انھوں نے کراچی میں چینی قونصلیٹ پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ان کے سہولت کار قانون کی گرفت میں ہوں گے۔ آخر میں قونصلیٹ پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں