جیکب آباد،علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف توے اٹھا کر احتجاج

بدھ 26 دسمبر 2018 22:15

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 دسمبر2018ء) علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف توے اٹھا کر احتجاج ، پریس کلب کے سامنے دھرنا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں علی محمد عوامی پارٹی کی جانب سے شہر میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر کم ہونے کے خلاف ایک احتجاجی جلوس چیئرمین دلمراد لاشاری، شاہد لاشاری، دائم سنجرانی، ثناء اللہ ، معشوق علی، اسلم دشتی، بابل لاشاری، شمن ٹالانی اور دیگر کی قیادت میں نکالا گیا، مظاہرین نے جلوس نکال کرشہر میں مارچ کیا اور گیس کی بندش کے خلاف نعریبازی کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں توے اٹھائے ہوئے تھے اور مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا ،اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بلاجواز گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر کم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام سخت عذاب میں مبتلا ہے، انہوں نے کہا کہ گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کیا جائے اور پریشر کو ٹھیک کیا جائے بصورت دیگر گیس آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

#

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں