جعفرآباد میں غیرت کے نام پرخاتون سمیت 2افراد قتل ،ملزم گرفتار

ہفتہ 29 دسمبر 2018 19:46

جعفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 دسمبر2018ء) جعفرآباد میں غیرت کے نام پرخاتون سمیت دوافراد کو قتل کردیا گیا ، پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیاہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ہفتہ کو جعفرآباد کے پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار کی حدود گوٹھ محبوب علی محمد حسنی میں غیرت کے نام پر دیور غلام رسول نے فائرنگ کرکے اپنی بھابھی مسمات۔ ب۔اور غلام علی کو قتل کردیا ۔ اطلاع ملنے پرڈیرہ اللہ یار پولیس نے ملزم غلام رسول کوآلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے دونوں نعشیں ضروری کارروائی کے لیے ڈیرہ اللہ یار ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں