وفاقی سیکرٹری پوسٹل سروس کا ہ پوسٹ آفیس اوستا محمد کا دورہ

ملک بھر میں پوسٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدام کر رہے ہیں ، میر پیر بخش خان جمالی ن

پیر 31 دسمبر 2018 18:54

اوستا محمد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء) وفاقی سیکرٹری پوسٹل سروس میر پیر بخش خان جمالی نے پوسٹ ماسٹر جنرل بلوچستان نثار محمد خان کے ہمراہ پوسٹ آفیس اوستا محمد کا دورہ کیا۔ خستہ بلڈنگ کا معائنہ کرنے کے بعد پوسٹ آفیس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میر پیر بخش خان جمالی نے کہا کہ ملک بھر میں پوسٹ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدام کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت محکمہ 7ملین رپے خسارے میں ہے اور اسکو پورا کرنے کے لیے بہتر اور سخت اقدام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس حکومت اور خاص کر کے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر ادارے کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ڈاک کو 24گھنٹے میں ڈور ٹو ڈور پہنچانے عملی قدامات کئے جارہے ہیں جو پرئیوٹ کمپنیوں سے آگے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں اس وقت کافی بہتری ہے اور یہ بھی کوشش ہے کہ اپنی ٹرنسپورٹ لیں ان کے ذریئے ڈاک کو ایک شہر سے دوسرے شہر تک پہنچائیں تاکہ پرائویٹ گاڑیوں سے بچ جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اوستہ محمد کے پوسٹ آفیس کی بلڈنگ کے کئے 60لاکھ رپے کی منظور ہوگئی اور جلد بلڈنگ کا کام شروع کیا جائے گا منء آرڈر کو 50 ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ رپے تک کیا جو کم خرچہ پر گھر گھر ڈلیوری کی جائے گی اس کے علاوہ جدید دور کو سامنے رکھتے ہوئے آپ کو ہر 6گھنٹے کے بعد آن لائن کے ذریئے اپنے ڈاک کی جانکاری کر سکتے ہیں کہ ڈاک کہا پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اللہ یار اور جیکب آباد پوسٹ آفیس کا دورہ بھی کرونگا۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں