ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء کے زیر صدارت اہم اجلاس

پیر 31 دسمبر 2018 18:54

اوستا محمد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 دسمبر2018ء) ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء کے زیر صدارت اہم اجلاس ،ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز کے خلاف کاروائی 04ایس ایچ اورز کے عہدے میں تنزلی ، 02ایس ایچ اوز کی سروس اور 02کی انکریمنٹ ضبط کر لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد راؤ منیر احمد ضیاء کے زیر صدارت اہم اجلاس ،اجلاس میں ماہانہ کارکردگی اوراشتہاری اور مفروران کی گرفتاری کے حوالے سے جاری خصوصی مہم کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نصیر آباد ، جعفرآباد اور صحبت پور کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اورز نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا انفرادی طور پر جائزہ لیا گیا۔مہم میں رواں ماہ کے دوران رینج کے تینوں اضلاع میں مختلف کاروائیوں کے درمیان 51اشہتاری اور 245مفرورملزمان کو گرفتار کیا گیا اور دیگر مختلف کاروائیوں میں 15ٹی ٹی پستول،03کلاشنکوف ،03شارٹ گن اور سیکڑوں گولیاں برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

مہم کے دوران ناقص کاکردگی پیش کرنے والے ایس ایچ اوزکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی بھی عمل میں لائی گئی۔ضلع جعفرآباد کے ایس ایچ اوصدر اوستہ محمد ظہیر حسین جمالی،ایس ایچ او گنداخہ پیر بخش بگٹی ، اور صحبت پور کے ایس ایچ او RD-238 خان محمد کھوسوکے عہدوں میں تنزلی کرکے سب انسپکٹر سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر جبکہ نصیر آباد کے ایس ایچ او نوتال عبدالمجید کو انسپکٹر سے سب انسپکٹر بنا دیا گیا۔

نصیر آباد کے ایس ایچ او خان کوٹ جاوید احمد کھوسہ اور ایس ایچ او صدرغلام سرور تھیم کی سروس سے ایک سال کی کٹوتی کی گئی۔ اسی طرح ضلع صحبت پور کے ایس ایچ او سنہڑی اختر حسین کھوسہ اورایس ایچ او RD-298 محمد دائم کی ایک سال کی انکریمنٹ ضبط کی گئی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی راؤ منیر احمد ضیائ کا کہنا تھا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔محکمے میں موجودنا اہل آفیسران کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور بہتر کارکردگی پیش کرنے والے آفیسران اور ملازمان کو سراہا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں