اوستہ محمد،صدر تھانہ کے حدود میں چوریاں ، دو بھینس چوری ، دوسرے شب بندوق اور بکری چوری، پولیس کی لا علمی

ہفتہ 9 فروری 2019 20:06

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 فروری2019ء) صدر تھانہ کے حدود میں چوریاں ، فیض آبا د کے قریب گزشتہ شب دو بھینس چوری ، جبکہ دوسرے شب بندوق اور بکری چوری، پولیس کی لا علمی، تفصیلات کے مطابق صدر تھا نہ کے حدود میں دو راتیں مسلسل چوریوں کی وار داتیں ہوئیں پہلے رات علا قہ لا جواب کے ایک نواحی گائو ں میں نور محمد ان کی بھینس اور حلیم عرف حلو لہڑی کے گھر سے بھی بھنس چوری ہو ئے ایک بھینس کو راستے میں چھوڑ دیا دوسرالیکر گئے ، جبکہ چوری کا دوسرا واقع گزشتہ شب فیض آباد کے قریب گزشتہ شب سوراغ رساع میر محمد عرف میرو کے گھر سے نامعلوم چوروں نے ان کی بکری اور شاٹ گن چوری کر گئے ، لیکن ان تمام چوریوں سے پولیس کی لا علمی رہی ۔

متعلقہ عنوان :

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں