بھارت ہوش کے ناخن لے،مسئلہ کشمیر فوری حل کرے،میر غازی خا ن پندرانی

بھارتی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی غیور عوام اول دستے کا کردار ادا کریگی، (ن)لیگ عوام کی حقیقی ترجمان سیاسی جماعت ہے،رہنماء مسلم لیگ (ن) بلوچستان

جمعہ 15 مارچ 2019 19:25

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2019ء) بھارت ہوش کے ناخن لے،مسئلہ کشمیر فوری حل کرے، بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان کی غیور عوام اول دستے کا کردار ادا کریگی،پاکستان مسلم لیگ (ن)عوام کی حقیقی ترجمان سیاسی جماعت ہے،ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے پولٹیکل کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن)کے صوبائی رہنما میر غازی خا ن پندرانی نے یہاں پندرانی ہائوس اوستہ محمد میں ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی کاوشوں سے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہوا ہے۔

حساس اداروں اور فورسس کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں ملک بھر کی طرح بلوچستان کی عوام پر امن ماحول میں سانس لے رہے ہیں اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی قوتیں و اکثری قیادت ایک پیچ پر ہیں۔

(جاری ہے)

میر غازی خان پندرانی نے موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم نرمندر مودی انتخاب میں کامیاب حاصل کرنے کیلئے پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی پیدا کر کے جنگ کا موحول پیدا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کسی بھی ملک کیلئے ہار جیت نہیں ہوتی۔جنگ سے تباہی اور انسانیت کا قتل ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان اپنی دفاع سے ہر گز غافل نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت جنگ چھیڑی تو بلوچستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ ہوں گے۔ایک سوال پر میرغازی خان پندرانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان میں صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کی قیادت میں بلوچستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بلوچستان بھر میں کلین سوئپ کریگی۔پارٹی کے جیالے عوام رابطہ مہم تیز کریں اورپارٹی پیغام کو عام کرنے میں اپنی صلاحیتوں کو برائے کار لائیں۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں