جعفر ایکسپریس پر دھشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں ، ڈاکٹر مشتاق احمد عمرا نی

دھشت گردوں کی کوئی دین دھرم نہیں اس وقت پاک فوج ملک کی نگرانی کر رہی ہے ،بلوچستان میں ایف سی کی خدمات قبل تعریف ہیں

پیر 18 مارچ 2019 21:35

ّاوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) شہید معراج خان میموریل ٹرسٹ کے رہنماء ڈاکٹر مشتاق احمد عمرانی ، میر مقبول خان عمرانی نے اپنے بیان میں گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے ربیع کینال کے قریب جعفر ایکسپریس پر ہونے والی دھشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی انہوں نے کہا کہ دھشت گردوں کی کوئی دین دھرم نہیں اس وقت پاک فوج ملک کی نگرانی کر رہی ہے اور بلوچستان میں ایف سی کی خدمات قبل تعریف ہے وہ سارا دین ریلوئے ٹریک سمیت دیگر املاک کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت پیش پیش ہیں لیکن اس کے باوجود دھشت گرد ظالموں نے جعفر ایکسپریس کو نشانا بنایا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، ڈاکڑ مشتاق اور میر مقبول خان نے مزید کہا کہ ان مسافروں نے کیا قصور کیا کہ ان کو نشانا بنایا جا رہا ، انہوں نے کہا کہ ان دھشت گردوں کی سرپرستی بیر ونی ملک کاہاتھ ہے اور انڈیا کا ہاتھ ہے وہ ہمارے ملک کے اندرونی حالات خراب کرنا چاہتے ہیں جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ایف سی بلوچستان کی خدمات کو خیراج تحسین پیش کیا انہوں نے شہید ہونے والوں کے لوحقین سے تعزیت کا اظہا ر کیا اور زخمی ہونے والوں کے لئے دعاکی اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت یاب کرے۔

جعفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں